Live Updates

پنجاب کا بجٹ بھی وفاق کی طرح الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے،نزہت صادق

پنجاب حکومت نے محروم اور پسے ہوئے طبقات کو بجٹ میں نظر انداز کیا ،ٹیکسوں کی بھرمار متوسط طبقے کیلئے زہر قاتل ثابت ہو گئی،رہنما ن لیگ

ہفتہ 15 جون 2019 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ بھی وفاق کی طرح الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے۔پنجاب کے بجٹ میں خواتین کے استعمال کی تمام اشیائ پر مزید ٹیکس لگادیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے محروم اور پسے ہوئے طبقات کو بجٹ میں نظر انداز کیا ہے۔ٹیکسوں کی بھرمار متوسط طبقے کیلئے زہر قاتل ثابت ہو گئی۔

حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے نہیں کیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدر و سینیٹر نزہت صادق نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ محنت و جدوجہد سے پاکستان کو بحرانوں سے نکالا لیکن ان نالائق حکمرانوں نے پاکستان پر دوبارہ وہی بحران مسلط کردیے ہیں۔غربت اور مہنگائی اپنیا نتہائی کو پہنچ چکی ہے لیکن حکمران ابھی بھی عوام کو صرف تسلی دے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن ایک جمہوریت پسند جماعت ہے ہم نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے حلف اٹھائے ہیں۔عمران نیازی کی طرح پانچ سال دھندلی کا شور نہیں مچایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات