ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ ٹینس سٹار سرینا اور ولیمز کے والد کا کردار ادا کرینگے

اسپورٹس ڈرامہ فلم کنگ رچرڈ میں ٹینس کوچ 77 سالہ رچرڈ ولیمز کا کردار ادا کریں گے

ہفتہ 15 جون 2019 21:23

ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ ٹینس سٹار سرینا اور ولیمز کے والد کا کردار ادا ..
لا س اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) ہولی وڈ اداکارہ 50 سالہ ول سمتھ یوں تو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم الہ دین کی کامیابی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔تاہم ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ آئندہ سال ریلیز ہونے والی ہولی وڈ اسپورٹس ڈرامہ فلم کنگ رچرڈ میں شہرت یافتہ امریکی ٹینس اسٹارز کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

ول سمتھ آنے والی فلم کنگ رچرڈ میں امریکی ٹینس اسٹار 38 سالہ وینس ولیمز اور 37 سالہ سرینا ولیمز کے والد کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق ول سمتھ فلم میں ٹینس اسٹارز بہنوں کے والد اور ٹینس کوچ 77 سالہ رچرڈ ولیمز کا کردار ادا کریں گے۔کنگ رچرڈ کی ہدایات رینالڈو مارکس گرین دیں گے اور اسے وارنر برادرز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

اسپورٹس ڈرامہ فلم کو ٹم اور ٹریور وائٹ، جیمز لیسٹر، جیڈا پنکٹ، ایلن منڈال بم اور سلیب پنکٹ پروڈیوسر کریں گے۔فلم کو آئندہ برس 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں سرینا اور وینس ولیمز کا کردار کون ادا کرے گا۔اس فلم میں تمام کاسٹ سیاہ فام اداکاروں پر مشتمل ہوگی، کیوں کہ سرینا اور وینس ولیمز اور ان کے والد بھی سیاہ فام ہیں۔

متعلقہ عنوان :