مسلط کئے گئے حکمران بجٹ منطوری کے مراحل طے کرنے سے پہلے ہی گھر بھیجے جا سکتے ہیں، علی اکبر گجر

ہفتہ 15 جون 2019 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبرگجرنے حکومتی صفوں میں بڑھتے ہوئے خوف اور بے یقینی کی صورتحال کو بھانپتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مسلط کئے گئے حکمران بجٹ منطوری کے مراحل طے کرنے سے پہلے ہی گھر بھیجے جا سکتے ہیں. ملکی تاریخ کا بد ترین بجٹ پیش کرنے والوں کو علم نہیں کہ بجٹ پر عمل درآمد کے لئے وسائل کہاں سے حاصل کئے جائیں گے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ہوائی منصوبوں کے لئے اربوں کھربوں کے اعداد و شمار پیش کرنے کے باوجود حکمران عوام کے غیض و غضب سے خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں.

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا قائد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف بہت جلد حکمرانوں کی رخصتی کا حتمی لایحہ عمل کارکنوں کو دیں گے جس کے بعد موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں اتک دن رہنا بھی نا ممکن ہوجائے گا. پاکستان و درپیش معاشی مسائل اور قومی اداروں کو درکار مالی معاونت جیسے سنجیدہ معاملات کے باوجود عین ممکن ہے کہ مسلط کئے گئے حکمران بجٹ کی منظوری کے بغیر ہی گھر چلے جائیں۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کے قدموں سے اقتدار کی زمین کھسکنا شروع ہو گئی ہی.

پاکستان کو بچانے کے لئے قائد نواز شریف اور مریم نواز شریف کا کردار کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہی. قوم کو مایوسی کی حالت سے نکال کر پاکستان کو خوشحالی اور ترقی کی نئی راہ پر گامزن کریں گی. علی اکبر گجر نے کہا کہ ملک کی اشرافیہ، مقتدر ادارے اور عام شہری اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اور میاں محمد نواز شریف کی رہننمائی میں محترمہ مریم نواز شریف کی وزارت عظمی ایٹمی قوت رکھنے والے پاکستان کے لئے ناگزیر ہو چکی ہے۔# 15-06-19/--108 #h# م*اوستہ محمد: جون کا مہینہ آ تے ہی واپڈا والوں کی جانب سے غر یبو ں پر شا مت آگئی / غر یب کو پکڑ دھکڑ کر کے جرمانے عا ئد کئے جانے لگے ، واپڈ اپنی چور ی چھپا نے کے لیئے غر یبوں کو تنگ کر رہے اعلیٰ حکام نو ٹس لے، عوامی حلقوں کا مطالبہ #/h# اوستہ محمد (آ ن لائن) اوستہ محمد میں جون کا مہینہ آ تے ہی واپڈا والوں کی جانب سے غر یبو ں پر شا مت غر یب کو پکڑ دھکڑ کر کے جرمانے عا ئد کئے جار ہے ہیں جب کہ واپڈ اپنی چور ی چھپا نے کے لیئے غر یبوں کو تنگ کر رہے اعلیٰ حکام نو ٹس لے ، تفصیلات کے مطا بق جون کا مہینہ آ تے ہی شہر میں وا پڈا والے پکڑ دھکڑ شروع کر دیتے ہیں اور غر یبوں کو بلا وجہ تنگ کرتے ہیں جو با قا عدہ بل ادا کرتے ہیں اور ان ہی کو واپڈ ا والے تنگ کرتے ہیں شہر ی سخت پر یشان ہیں عوامی حلقو ں نے کہا کہ واپڈا والے اپنی چور ی چھپا نے کے لیئے ہم غر یبوں کو تنگ کر رہے ہیں پہلے ڈا ئر یکٹ اے سی کے دو ہزار رو پے لیتے تھے اب اسی اے سی والوں سے چار ہزار روپے لے رہے ہیں وہ اپنی چوری چھپانے کے لیئے تنگ کر رہے ہیں شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کیا ہے وہ ان کے کرتوں کے خلاف کارروائی کر ے اور غر یبوں کو تنگ نہ کرے ۔