ترکی قبرصی سمندری حدود میں تیل کی تلاش بند کرے، یورپی مطالبہ

ہفتہ 15 جون 2019 22:35

قبرص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) یورپی یونین کی جنوبی ریاستوں نے مشترکہ طور پر ترکی سے کہا ہے کہ وہ قبرص کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے سلسلے کو فوری طور پر بند کر دے۔ ان ریاستوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یورپی یونین ترکی کے خلاف مناسب ایکشن لینے کی مجاز ہو گی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی جنوبی ریاستوں میں فرانس، اٹلی، یونان، پرتگال، اسپین اور مالٹا شامل ہیں۔ ان ریاستوں کے رہنماؤں کا ایک اجلاس مالٹا کے دارالحکومت والیٹا میں جمعہ چودہ جون کی شام میں ختم ہوا۔ اس اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں ترکی سے قبرصی سمندر میں ڈرلنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔