Live Updates

تحقیقاتی کمیشن حکومتی وزراء کو بلائےگا تو جائیں گے، فردوس عاشق

انکوائری کمیشن جس کو بھی بلائے گا، وہ جائے گا، بھاگیں گے نہیں، کمیشن کو جواب بھی دینا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 جون 2019 20:44

تحقیقاتی کمیشن حکومتی وزراء کو بلائےگا تو جائیں گے، فردوس عاشق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2019ء) وزیرعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن حکومتی وزراء کو بلائےگا تو جائیں گے، انکوائری کمیشن جس کو بھی بلائے گا، وہ جائے گا، بھاگیں گے نہیں، کمیشن کو جواب بھی دینا ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر جیل میں بیمار اور باہر نکلتے ہی چنگے بھلے ہو جاتے ہیں۔

اپوزیشن رہنماء اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ قوم کو اتنے بڑے جھوٹے لیڈروں سے پالا پڑا ہے۔ ان کی سیاست نسل در نسل منتقل ہو رہی ہے۔ ایک نسل پچھلی نسل کے کارنامے چھپانے کیلئے سامنے آجاتی ہے۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو ملاقات میں بھی ابو بچاؤ تحریک اور ہمدری کا اظہار کیا جائے گا۔ حکومتی کچھ لٹیرے جیلوں میں بیمار ہیں اور کچھ ملک سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

ان سب کا مقصد انتشار پھیلا کر وزیراعظم کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے رانا ثناء اللہ سے متعلق سوال پر کہا کہ رانا ثناءاللہ کا کو ایک نوٹس بھیجا لگتا مزید دوا کی ضرورت ہے۔ الزام تراشی ان کا وطیرہ ہے، سند یافتہ ن لیگ کے چیلے ہیں۔ رانا ثناءاللہ کوفکر نہیں کرنی چاہیے کہ ابھی ماڈل ٹاؤن کیس ختم نہیں ہوا۔ رانا ثناء اللہ کا یوم حساب قریب ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اعلیٰ سطحی اجلا س ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کو اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم کو بجٹ اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیراعظم کوٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔

کمشین کا مقصد 24 ہزار ارب قرض کی تحقیقات کرنا ہے۔ تحقیقاتی کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا بھی احتساب کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔ کٹھن راستہ عبور کرلیا ہے۔ اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کرے گی۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔30 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ سب سے بڑا سود دے رہے ہیں۔

ملک کا 4 ہزار ریونیو میں سے 2 ہزار قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کوغربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے 191 ارب کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے گرفتاریوں کے تحفظات پر کہا کہ گرفتار ہونے والے این آرا وکی تلاش میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک بھارت کے درمیان کل ہونے والے میچ پر بھی بات چیت ہوئی۔

پارٹی رہنماء نے کہا کہ کاغزستان میں جو حشر مودی کا ہواہے وہی بھارتی ٹیم کا ہوگا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دلیری سے دکھانا ہوگی، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ ہارکے ڈر کو بھول کردلیری سے کھیلیں۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بشکک کے دورے سے وطن واپسی پر آج بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال اور وفاق اور پنجاب میں بجٹ سے متعلق آئندہ کے لائحہ پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں آئندہ کی حکمت عملی اپنانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں پارٹی بیانیہ سے بھی ترجمانوں کو بھی آگاہ کیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات