Live Updates

بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان کو اعزازی طور پر پاکستانی ٹیم میں شامل کر لیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 15 جون 2019 20:50

بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جون2019) پاکستان نے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ زین قریشی پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ علی زاہد نائب کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں علی سلطان وکٹ کیپر ہوں گے۔اعلان کیا گیا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی پر قومی خزانے سے 1روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جائے گا ،ٹیم میں شامل اراکینِ اسمبلی کورہائشی، سفری اور دیگر اخراجات خود برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس لیے قومی اسمبلی کے اراکین کو 2000پاؤنڈ فی کس جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ 8جولائی سے لندن میں شروع ہو رہا ہے جس میں 8ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم میں 26کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کو اعزازی طور پر پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گورنر خیبرپختون خوا شاہ فرمان کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ کا عالمی میلہ جاری ہے جس میں کل پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہو گا۔ جبکہ مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اوربھارت کے میچ سے پہلے تیز بارش ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی سی سیورلڈ کپ کے سلسلے میں اتوار کو ہونے والے پاکستانمقابلہ بھارت میچ میں بارش جیت جائے گی۔ اور اب پاکستان نے بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ زین قریشی پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ علی زاہد نائب کپتان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات