Live Updates

موجودہ مالی مشکلات کی ذمہ دار نواز لیگ کی بیڈ گورننس ہے،اپوزیشن رہنما اپنے آقاؤں کے اشارے پر بد زبانی کر رہے ہیں، ان کاکچا چٹھا سامنے آیا تو زبانیں گنگ ہو جائیں گی،ان لوگوں نے اقاموں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی،عمران خان نواز لیگ اور پی پی پی کو شامل اقتدار کر لیتے تو سب اچھا تھا،وفاق اور پنجاب میں دستیاب وسائل کے مطابق بہترین بجٹ پیش کیاگیا، آئندہ سال مشکلات کا خاتمہ ہوجائے گا‘ صمصام بخاری

ہفتہ 15 جون 2019 22:56

موجودہ مالی مشکلات کی ذمہ دار نواز لیگ کی بیڈ گورننس ہے،اپوزیشن رہنما ..
لاہور۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) صوبائی وزیر وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بجٹ پر تنقید برائے تنقید افسوسنا ک ہے‘ موجودہ مالی مشکلات کی ذمہ دار نواز لیگ کی بیڈ گورننس ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اپوزیشن رہنما اپنے آقاؤں کے اشارے پر بد زبانی کر رہے ہیں ‘ ان کا گزشتہ10برسوں کا کچا چٹھا سامنے آیا تو زبانیں گنگ ہو جائیں گی-وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے اقاموں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی-انہوں نے کہا کہ عوا م کڑے سے کڑے احتساب میں عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ عمران خان نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو اقتدار میں شامل کر لیتے تو سب اچھا تھا۔ سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ وفاق اور پنجاب میں دستیاب وسائل کے مطابق بہترین بجٹ پیش کیاگیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ آنے والے سال میں مشکلات کا خاتمہ اور سہولتوں میں اضافہ ہو گا۔ انہو ں نے کہاکہ تعلیم،صحت اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائیگی اور ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا عمران خان کا اصل ویژن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات