رانا ثناء اللہ کا ذاتیات کو نشانہ بنانا اپنے دفاع میں دلائل نہ ہونے کا ثبوت ہے،اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوت کی وجہ سے جیل جا رہی ہے،

قوم کا اتنے بڑے جھوٹوں سے واسطہ پڑا ہے جن کے آپس میں بیان ہی نہیں ملتے‘ آدھے لٹیرے جیلوں میں بیمار ہیں اور باقی آدھے ملک سے فرار ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل

ہفتہ 15 جون 2019 22:58

رانا ثناء اللہ کا ذاتیات کو نشانہ بنانا اپنے دفاع میں دلائل نہ ہونے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا ذاتیات کو نشانہ بنانا اپنے دفاع میں دلائل نہ ہونے کا ثبوت ہے،اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوت کی وجہ سے جیل جا رہی ہے،قوم کا اتنے بڑے جھوٹوں سے واسطہ پڑا ہے جن کے آپس میں بیان ہی نہیں ملتے‘ آدھے لٹیرے جیلوں میں بیمار ہیں اور باقی آدھے ملک سے فرار ہیں۔

ہفتہ کو رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ شریف خاندان کے چیلے سند یافتہ جھوٹے ہیں،بہتان اور الزام تراشی ان کا پرانا وطیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک قانونی نوٹس سے رانا صاحب کو آرام نہیں آیا، شاید انہیں مزید دوا کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوت کی وجہ سے جیل جا رہی ہے ان کے لیڈر نیب اور جیل جائیں تو بیمار ہو جاتے ہیں‘ جیل سے نکلتے ہی بھلے چنگے اور صحت مند ہوجاتے ہیں‘ لندن پہنچتے ہی ان کی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا اتنے بڑے جھوٹوں سے واسطہ پڑا ہے جن کے آپس میں بیان ہی نہیں ملتے،آدھے لٹیرے جیلوں میں بیمار ہیں اور باقی آدھے ملک سے فرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا صاحب فکر نہ کریں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا حساب ابھی باقی ہے۔