فیصل آباد ، پروین شاکر کمپلیکس میں 17 جون کو اوپن مہندی مقابلہ ہو گا

ہفتہ 15 جون 2019 23:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروین شاکر کمپلیکس میں 17 جون کو اوپن مہندی مقابلہ ہو گا جس میں ہر شعبہ سے خواتین شرکت کر سکتی ہیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس )عاصمہ اعجاز چیمہ کے مطابق مہندی مقابلہ میں شرکت کرنے کے لئے خواتین 17 جون کو صبح دس بجے تک رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہندی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کو پرکشش انعامات دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ( فنانس ) نے بتایا کہ مہندی میلے کے انعقاد کا مقصد خواتین کو اپنے فن کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے سجنے سنورے اور بیوٹیشن کے حوالے سے نت نئے رجحانات سامنے آرہے ہیں جن میں خواتین کی دلچسپی قدرتی امر ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ پروین شاکر کمپلیکس خواتین کی سماجی و تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں خواتین کے لئے جم ‘ بیوٹی سیلون ‘ ڈے کیئر سنٹر اور دیگر سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہندی میلے میں خواتین بھر پور انداز میں شرکت کریں جس سے نہ صرف مہندی لگانے اور اسکی ڈیزائننگ کے فن سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ یہ میلہ ایک بہترین تفریح کا ذریعہ بھی ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :