Live Updates

شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے مجھے گالیاں دیں اور پھر تھپڑ دے مارا: سمیع ابراہیم

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے دھمکی دی کہ میں تمہیں فکس کر دوں گا: صحافی نے پوری کہانی خود بتا دی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 15 جون 2019 22:00

شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے مجھے گالیاں دیں اور پھر تھپڑ دے مارا: ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جون2019) گزشتہ رات ایک تقریب میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینئیر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا، اس حوالے سے سمیع ابراہیم نے صحافیوں کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ شب ایک شادی کی تقریب میں شریف تھے جہاں ان کے ساتھ دوسرء صحافی راؤف کلاسرا، ارشد شریف اور فرخ حبیب وغیرہ بھی موجود تھے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اس موقعہ پر موجود تھے جب تقریب کے اختتام پر انہیں اپنے پیچھے سے گالیوں کی آوازیں سنائی دیں۔

سمیع ابراہیم نے بتایا کہ جب انہوں نے مڑ کر دیکھا تو فواد چوہدری ان کی جانب آرہے تھے اور انہیں غلیظ گالیاں دے رہے تھے، صحافی نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے ساتھیوں یا محافظوں کے حصار میں تھے اور انہوں نے پہلے سے ہی ہاتھ کا مکا بنا رکھا تھا اور قریب آتے ہیں انہوں نے سمیع ابراہیم کو مکا مار دیا جس سے وہ لڑکھڑا گئے اور وہاں موجود ایک صحافی نے انہیں سہارا دے کر گرنے سے بچایا۔

(جاری ہے)

سمیع ابراہیم نے بتایا کہ فواد چوہدری نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ میں تمہیں فکس کر دوں گا۔
سمیع ابراہیم نے احتجاج کرتے ہوئے فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وہ پہلے ہی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر نے سینئر صحافی کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکن فرحان ورک نے اس بارے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اطلاعات ہیں فواد چوہدری نے شادی کی تقریب میں سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا ہےجس کے بعد صھافی نے بھی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کی بجائے 2 اشخاص کے درمیان تنازع تصور کرنا چاہئیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات