Live Updates

لاہور کے شہری مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف پھٹ پڑے

جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی بچے سکول نہیں گئے، رکشے والا 10 روپے کرایہ لیتا تھا اب 20 کرایہ ہے، زندگی میں کبھی ووٹ نہیں دیا، نوازشریف دور میں میٹروبسیں چلی، سڑکیں بنیں، ہمیں مزدوری ملتی تھی، کل شام سے نکلا ہواہوں، روزگار نہیں ملا۔تنویرنامی شہری کا احتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 جون 2019 22:04

لاہور کے شہری مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف پھٹ پڑے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جون 2019ء) لاہور کے شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، تنویرنامی شہری کا کہنا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی بچے سکول نہیں گئے، رکشے والا 10 روپے کرایہ لیتا تھا اب 20 روپے کرایہ ہے، زندگی میں کبھی ووٹ نہیں دیا، نوازشریف دور میں میٹروبسیں چلی، سڑکیں بنیں، ہمیں مزدوری ملتی تھی، کل شام سے نکلا ہوا ہوں، روزگار نہیں ملا۔

میرا نام تنویر ہے ، ایل ڈی اے کوارٹر میں نوازشریف کالونی کا رہائشی ہوں۔جس نے مجھے پکڑنا ہے پکڑ لے۔ ن لیگ کی حکومت تھی مجھے کبھی مالش نہیں کرنا پڑی، صبح مزدور ی کیلئے نکلتے تھے شام کو 1200روپے دیہاڑی کما کر گھر جاتے تھے۔ جب سے تبدیلی کی حکومت آئی ہے۔ ہمارا یہ حال ہوگیا ہے۔ ہم سب لوگوں نے اپنے بچے خو د بھوکے مارے ہیں،
خود ہم لوگوں نے اپنے سر میں چھتر مارے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس بندے کو کھیلنا آتا ہے وہ ہمارے بارے میں کیا سوچے گا؟ حکومت نے ہمارے بارے میں کیا سوچا ہے؟ پٹرول اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ رکشے والا 10 کرایہ لیتا تھا اب 20 کرایہ ہے۔جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے ، میرے دوبچے ہیں دونوں سکول نہیں جا رہے ۔ ہم بھوکے مر رہے ہیں، انشاء اللہ اب ن لیگ کی حکومت آئے گی۔ شہری نے مزید کہا کہ زندگی میں کبھی کسی جماعت کوووٹ نہیں دیا۔

ہمیں کوئی مفاد نہیں ہے۔ لیکن اب میری خواہش ہے کہ میں شیر پر مہر لگاؤں گا۔ کیونکہ نوازشریف دور میں میٹروبسیں چلی، سڑکیں بنیں، جو بھی ہے ہمیں مزدوری ملتی تھی، کل شام سے نکلا ہواہوں، روزگار نہیں ملا۔ واضح رہے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے اپنا بجٹ 2019-20 پیش کردیا ہے۔ اگرچہ بجٹ کو حکومت نے متوازن قرار دیا ہے لیکن بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار سے عوام کی زندگیوں پر شدید اثرات مرتب ہوں بے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات