Live Updates

خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ

سابق وفاقی وزیر نے اپنے منصوبوں میں کرپشن کی، منی لانڈرنگ بھی کی ، (ن) کا وطیرہ ہے کہ کرپشن کرکے ریکارڈ جلا دیا جاتا ہے،عثمان ڈار

ہفتہ 15 جون 2019 23:20

خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے ..
ٖ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے منصوبوں میں کرپشن کی، خواجہ آصف اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے تھے جب کہ پروجیکٹس کی آڑ میں کک بیکس لیں اور منی لانڈرنگ کی۔

عثمان ڈارنے کہا کہ خواجہ آصف نے فارن اکاونٹس میں پیسے جمع کروائے اور پھر امریکہ بھجوا دئیے گے ان کے تمام فارن اکانٹس میں 20 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کے طور پر یو اے ای کی کمپنی سیا?تے رہے حالانکہ وہ وفاقی وزیر تھے،انہوں نے اٹھارہ سے بیس ارب کے پراجیکٹس کی تفصیلات نہیں بتائیں، یہ (ن) کا وطیرہ ہے کہ کرپشن کرکے ریکارڈ جلا دیا جاتا ہے۔ مشیرنوجوانان نے بتایا کہ خواجہ آصف کے کرپشن مقدمات وزیراعظم کیانکوائری کمیشن میں بھیجے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات