وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت میچ دیکھنے مانچسٹر پہنچ گئے

شاہ محمود قریشی پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھیں گے، ذرائع وزارتِ خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 15 جون 2019 22:34

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت میچ دیکھنے مانچسٹر پہنچ گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جون2019) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت میچ دیکھنے مانچسٹر پہنچ گئے۔ ذرائع وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ زیر خارجہ مخدومشاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر لندن گئے جس کے بعد وہ مانچسٹر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

دوسری جانب کل بروز اتوار مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اوربھارت کے میچ سے پہلے تیز بارش ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی سی سیورلڈ کپ کے سلسلے میں اتوار کو ہونے والے پاکستانمقابلہ بھارت میچ میں بارش جیت جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ءمیں انگلینڈکاموسم شائقین اور ٹیموں کے لیے سر کا درد بنا ہوا ہے اور اب تک کھیلے جانے والے 19 میچز میں سے 4 اہم میچز بارش کی نظر ہو چکے ہیں ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی عوام شش و پنج کا شکار ہیں کہ 16 جون کو ہونے والا میچ بھی کہیں بارش کی نذر نہ ہو جائے۔

تاہم میچ ہونے کی صورت میں یہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہو گا اور دنیا بھر سے شائقین اس میچ کو ٹی وی پر دیکھیں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کے مداح میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جن کی قیمت لاکھون روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اور اب وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت میچ دیکھنے مانچسٹر پہنچ گئے۔ ذرائع وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھیں گے۔ شعیب ملک نے میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ عام میچز کی طرح ہی اس میچ کو کھیلں گے۔