وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

ہفتہ 15 جون 2019 23:33

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔مانچسٹر ائیرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ اس دورہ کے دوران برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ اور ہوم سیکریٹری ساجد جاوید سے ملاقاتیں کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ برطانوی پارلیمنٹیرینز سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔وزیر خارجہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی(آج) اتوار کو پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں بھی شریک ہونگے۔