وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی و کالم نگار رحمت علی رازی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 15 جون 2019 23:33

وزیراعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی و کالم نگار رحمت علی رازی کے انتقال ..
لاہور۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی و کالم نگار رحمت علی رازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے رحمت علی رازی کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کالم نویسی کو منفرد انداز دیا اور صحافت کے شعبہ میں رحمت علی رازی مرحوم کی گراں قدر خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔