روسی چوروں نے ریل کا پُل ہی چرا لیا اور مہینوں کسی کو پتا ہی نہ چلا
امین اکبر ہفتہ 15 جون 2019 23:54
ابھی تک تو آپ کاروں، موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان کے چوری کے بارے میں سنتے رہے ہونگے لیکن کیا آپ نے کبھی پورے ریلوے پل کی چوری کے بارے میں سنا ہے؟
روس میں مورمانسک کے جنوب میں 100میل کے فاصلے پرواقع اوکتیابرسکایا کے مقامی افراد اُس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے ریلوے کے ایک متروک پُل کو غائب دیکھا۔یہ مقام قطبی علاقے میں فن لینڈ کی سرحد کے قریب اور غیر آباد ہے۔
افواہیں ہیں کہ چوروں نے یہ پل کباڑ میں فروخت کرنے کے لیے چرایا ہے۔اس علاقے میں اس طرح کی وارداتیں عام ہیں لیکن ریلوے پل کے اتنے بڑے حصے کی چوری نے سب کو ہی حیران کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
چوری کے بعد اس پُل کی تصاویر مئی کے وسط میں وائرل ہونا شروع ہوئیں۔
مقامی افراد کا خیال ہے کہ یہ چوروں کی کاروائی نہیں بلکہ قدرتی مظہر ہے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ قدرتی مظہر سے پُل اس طرح نیچے نہیں گرتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پل کے نیچے ساتھ ہی گاڑیوں کا پل اپنی جگہ پر موجود ہے۔ لگتا یہی ہے کہ چوروں نے پل کو کاٹ کر پانی میں گرایا اور پھر اسے ٹکڑے کرکے ساتھ لے گئے۔ 2007 میں اس پل کا استعمال ترک کرکے باقی ریلوے لائن تو ہٹا لی گئی تھی لیکن یہ پل بدستور موجود رہا۔
رپورٹ کے مطابق اس پل کی کل قیمت 6 لاکھ روبلز یا 9201 امریکی ڈالر تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.