میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی، محمد عامر

میری والدہ کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں میچ میں 5وکٹیں لوں اسی لیے جب میں نے پانچویں وکٹ لی تو میں ان کو یاد کر کے رو پڑا،پاکستان فاسٹ باؤلر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 00:24

میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی، محمد عامر
مانچسٹر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15جون2019) پاکستان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہر میچ کے موقعہ پر بہت شوق سے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میرا میچ دیکھا کرتی تھیں اور میرے لیے دعا کرتی تھیں۔ محمد عامر نے کہا کہ میری والدہ کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں میچ میں 5وکٹیں لوں اسی لیے جب میں نے پانچویں وکٹ لی تو میں ان کو یاد کر کے رو پڑا تھا۔

 یاد رہے کہمحمد عامر نے آسٹریلیاکے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین باﺅلنگ کرکے ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف بہترین باﺅلنگ کرنے والے قومی فاسٹ باﺅلر ہونے کااعزاز اپنے نام کیا تھا انہوں نے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کےخلاف 5وکٹیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ میری والدہ جنت میں میرے لیے دعا کر رہی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ہر میچ کے موقعہ پر بہت شوق سے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر میرا میچ دیکھا کرتی تھیں اور میرے لیے دعا کرتی تھیں۔ محمد عامر نے کہا کہ میری والدہ کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں میچ میں 5وکٹیں لوں اسی لیے جب میں نے پانچویں وکٹ لی تو میں ان کو یاد کر کے رو پڑا۔ دوسری جانب کل پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانمصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہے لیکن یہ کوئی جنگ نہیں ہے۔

انھوں نے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مداح پاک بھارت میچ سے محظوظ ہوں لیکن جذباتی ہونے کے بجائے خود پر قابو رکھیں اور کھیل کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوں۔ جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے بڑا مقابلہ نہ پہلے کوئی ہوا ہے اور نہ کوئی ہو سکتا ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی ہربجھن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارتکے درمیان ہونے والا میچ ہمیشہ پریشر اور دباؤ کا میچ ہوتا ہے اور ان کے زمانے میں بھی دونوں ٹیموں میں تگڑا مقابلہ ہوا کرتا تھا لیکن اب پاکستانی ٹیم پہلے جیسی نہیں رہی اور اس میں زیادہ تر کھلاڑی بھی کم تجربہ کار ہیں۔ دوسری طرف کل بروز اتوار مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اوربھارت کے میچ سے پہلے تیز بارش ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔