اپوزیشن کی بعض جماعتوں کی قیادت اپنے غلط کاموں کی وجہ سے سلاخوں کی پیچھے ہے، فردوس عاشق اعوان

اتوار 16 جون 2019 00:45

اپوزیشن کی بعض جماعتوں کی قیادت اپنے غلط کاموں کی وجہ سے سلاخوں کی پیچھے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بعض جماعتوں کی قیادت اپنے غلط کاموں کی وجہ سے سلاخوں کی پیچھے ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شریف خاندان کے قریبی ساتھ تصدیق شدہ جھوٹے ہیں جو بے بنیاد الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ اپنے سیاسی آقائوںکوخوش کرنے کیلئے دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے طریقے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے پاس اپنے دفاع میں کوئی ٹھوس یا منطقی دلائل نہیں ہیں اس لئے وہ میرے کردار پر حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہتک آمیز نوٹس ملنے کے بعد رانا ثناء اللہ ٹھیک نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ آدھے کرپٹ لوگ جیلوں میں ٹھیک نہیں ہیں جبکہ باقی مفرور ہیں۔