بھارت نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگا دیا

اتوار 16 جون 2019 10:30

بھارت نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگا دیا
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) بھارت نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی درآمدی ٹیکس عائد کر دیا۔ بھارتی وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اخروٹ اور بادام سمیت235 ملین ڈالر مالیت کی29 اشیا پر ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مصنوعات پر عائد کی جانے والی ڈیوٹی کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھارت نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا سے اخروٹ کی درآمد پر عائد ڈیوٹی 30 فی صد سے بڑھا 120فیصد جبکہ چنے سمیت تمام قسم کی دالوں پر عائد ڈیوٹی 30 فیصد سے بڑھا کر 70 فی صد کرنے کا اردہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :