22 میں سے 17 عرب ممالک میں پانی کی قلت انتہائی حد سے بھی نیچے ہے ، اقوام متحدہ

اتوار 16 جون 2019 10:45

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) عرب ممالک میں پانی کی قلت کا مسئلہ بحران کی شکل اختیار کرنے لگا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت لگ بھگ ساڑھے چھ کروڑ عرب شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ کل 22 میں سے 17 عرب ممالک پانی کی قلت کی انتہائی حد سے بھی نیچے چلے گئے ہیں۔عالمی معیار کے مطابق فی کس سالانہ چھ ہزار کیوبک میٹر پانی درکار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق پانی کی قلت فی کس سالانہ کم از کم حد ایک ہزار کیوبک میٹر ہے تاہم عرب شہریوں کو اوسطاً فی کس پانچ سو کیوبک میٹر سے بھی کم پانی مل رہا ہے۔ ماہر آبی وسائل ڈاکٹر ابوزید نے بتایا کہ عرب ممالک میں میٹھے پانی کے سالانہ ذخائر 91 ارب کیوبک میٹر ہیں جبکہ ان ممالک کو سالانہ 145 ارب کیوبک میٹر پانی کھیتی باڑی کے لیے مل رہا ہے۔ اسی طرح 74 ارب کیوبک میٹر پانی غیر روایتی طریقوں سے عرب دنیا کو حاصل ہو رہا ہے۔