جاپان میں ڈوپنگ کے خدشے پر 156 گھوڑے ریس سے باہر

اتوار 16 جون 2019 10:45

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء)جاپان ریسِنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اٴْس نے یہ معلوم ہونے کے بعد 156 گھوڑوں کو دوڑ سے باہر کر دیا ہے کہ شاید اِن گھوڑوں کو ممنوعہ مواد کھلایا گیا تھا۔حکّام کے مطابق اٴْنہوں نے مذکورہ گھوڑوں کو ٹوکیو، مغربی جاپان کے ہان شِن اور شمالی جاپان کے ہاکوداتے میں گھٴْڑ دوڑ کے مقام پر دوڑ میں حصّہ لینے سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم کا کہنا ہے کہ اٴْس نے گھوڑوں کے اصطبل کو فروخت کیے گئے ایسے غذائی مواد کا پتا لگایا ہے جس میں تھیوبرومِین شامل تھا جو کہ ایک ممنوعہ مواد ہے۔ مذکورہ سپلیمنٹ چارے کے ساتھ ملائے جانے کیلئے تھا۔تھیوبرومِین نشہ آور مواد کے طور پر کام کر سکتا ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ اِس سے گھوڑوں کو دوڑ میں فائدہ پہنچتا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ اِس امکان کو رد نہیں کر سکتی کہ ہو سکتا ہے 156گھوڑوں کے بدن میں مذکورہ مواد داخل کیا گیا ہو۔