چینی تاجروں نے امریکا سے سویابین کی ترسیل رکوانا شروع کردی

اتوار 16 جون 2019 10:55

چینی تاجروں نے امریکا سے سویابین کی ترسیل رکوانا شروع کردی
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) چینی تاجروں نے امریکا سے جولائی میں وصول ہونے والی سویابین کی کھیپیں اگست تک ملتوی کرنا شروع کردیں۔سودوں سے واقف تجارتی ذرائع کے مطابق چینی تاجر امریکی فروخت کنندگان سے جولائی میں بھجوائی جانے والی سویابین کی کھیپیں اگست تک ملتوی کرنے کا کہہ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا چین تجارتی کشیدگی کے باعث چینی تاجر امریکی سویابین کی خریداری سے گریز کررہے ہیں اور پہلے سے طے شدہ سویابین کی کھیپیں جنھیں جولائی میں چین پہنچنا تھا انھیں اگست تک وہیں روکنے کا کہا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے پہلے ایک عارضی صلح کے بعد امریکا سے 14 ملین ٹن سویابین خریدنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دوسری ششماہی کے دوران صورتحال کشیدہ ہونے سے یہ سودے مکمل ہونے کا امکان کم ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ 14 ملین ٹن سویابین خریداری کے منصوبے کے تحت 6 ملین ٹن سویابین پہلے ہی چین پہنچ چکی ہے تاہم مئی میں دونوں ملکوں کے حالات میں کشیدگی بڑھنے کے باعث 7 ملین سویابین کی ترسیل ہونا باقی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگست تک سویابین کی ترسیل روکنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا تاہم مزید تاخیر دونوں ملکوں کے لیے مسائل کا سسبب بنے گی ، ستمبر میں نئی امریکی فصل کی آمد سے ذخائر میں اضافہ اور قیمتیں کم ہونے کی توقع جبکہ تاخیری حربوں سے چینی تاجروں پر جرمانے عائد ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :