پاکستانی فضائی حدود کا مشرقی حصہ پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے نہیں گزر سکیں گی، بھارت کی کئی پروازیں منسوخ، کروڑوں کا نقصان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 11:23

پاکستانی فضائی حدود کا مشرقی حصہ پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون 2019ء) پاکستان نے اپنی مشرقی فضائی حدود پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کا مشرقی حصہ پروازوں کے لیے بند رہے گا جبکہ مغربی حسے میں فضائی آپریشن جاری رہے گا۔ مشرقی حصہ پروازوں کے لیے بند کرنے سے بھارت کی کوالالمپور، بنکاک سمیت بنیا کے کئی ممالک کو جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں جس سے بھارت کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے 27فروری کو سول ایوی ایشن حکام نے پاکستانی فضائی حدود بند کر دی تھی، بھارت میں بھی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند کر دی گئی تھی۔پاکستان ہوابازی کے ادارے نے حالات ٹھیک ہونے کے بعد محدود پیمانے پر فضائی آپریشن شروع کر دیا تھا اور اس کے بعد بھارت کے علاوہ تمام ممالک کے لیے فضائی حدود کھول دی گئی تھی تاہم بھارت کو جانے والے جہازوں کو پاکستانی فجائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے سول ایوی ایشن حکام نے بھارت کو جانے والی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی تھی اور بھارت کے راستے دوسرے ممالک کو جانے اور وہاں سے آنے والی پروازوں پر بھی پابندی لگا دی تھی۔ بعد بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اور بھارتی وزیراعظم نے خصوصی درخواست دی کہ انہیں اجلاسوں میں شرکت کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔

اب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کا مشرقی حصہ پروازوں کے لیے بند رہے گا جبکہ مغربی حسے میں فضائی آپریشن جاری رہے گا۔ ابھی تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فضائی حدود کب کھولی جائے گی جبکہ اس سے پہلے پاکستان کہہ چکا ہے کہ اگر بھارت فضائی حدود کھولے گا تو پاکستان بھی اپنی فضائی حدود کھول دے گا لیکن بھارت کو پہل کرنی ہو گی۔