اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی

فائربرگیڈ کی 5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف، آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی: ریسکیو ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 11:31

اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) ذرائع کے مطابق اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔ فائربرگیڈ کی 5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی۔

(جاری ہے)

اتوار کی چھٹی وجہ سے سٹاک ایکسچینج کی عمارت بند تھی اور عمارت میں لوگ موجود نہیں تھے۔ آگ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع آگ بھجانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت جے بلاک میں موجود ہے اور اس میں54ارب ڈالر کے کاروبار کی گنجائش ہے تاہم اتوار کے روز اس کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔