ویرات کوہلی کا پاکستانی پیسرز کے خلاف ریکارڈ انتہائی خراب

بھارتی کپتان نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر ز کیخلاف محض28.87کی اوسط سے رنز بنائے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 جون 2019 11:40

ویرات کوہلی کا پاکستانی پیسرز کے خلاف ریکارڈ انتہائی خراب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون2019ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس وقت دنیا کے بہترین ون ڈے بلے باز ہیں جن کی فارم اس وقت اتنی شاندار ہے کہ اگر وہ ففٹی سکورکرکے بھی آﺅٹ ہوجائیں تو اسے ان کی ناقص کاکردگی کہا جاتا ہے،کوہلی نے اپنی آخری50ون ڈے اننگز میں83.89کی اوسط سے3188رنز سکور کیے ہیں جن میں14سنچریاں شامل ہیں،انہو ں نے یہ رنز98.66کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیںتاہم پاکستانی فاسٹ باﺅلرز کے خلاف ویرات کوہلی کا ریکار ڈ انتہائی خراب ہے۔

30سالہ کوہلی نے اپنے کیریئر میںسپن باﺅلنگ کے خلاف73.62کی اوسط سے رنز سکور کرکھے ہیں جبکہ فاسٹ باﺅلر زکے خلاف ان کی اوسط58.75ہے،2011ءسے اب تک کوہلی پاکستان کے خلاف 10میں سے 8میچز میں آﺅٹ ہوئے ہیں اور ہر مرتبہ انہیں کسی پاکستانی فاسٹ باﺅلر نے ہی پوویلین کی راہ دکھائی ہے،پاکستانی پیسرز کے خلاف ان کی اوسط محض28.87ہے، ان کے اس اعدادو شمار کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کو اس میچ میں چار فاسٹ باﺅلرز اور ایک سپنر شاداب خان کے ساتھ میدان میں اتر نا چاہیئے کیوں کہ بھارت بیٹنگ لائن اپ کے تمام بڑے کھلاڑیوں ویرات کوہلی،روہت شرما، مہندرا سنگھ دھونی اور ہاردک پانڈیا کا 2011ءسے اب تک پاکستانی پیسرز کے خلاف ریکارڈ انتہائی خراب ہے ۔

(جاری ہے)

روہت شرما کی پاکستانی پیسرزکیخلاف اوسط48.60کی ہے جبکہ مہندرا سنگھ دھونی کی اوسط36.50کی ہے ۔