پی بی سی سی کے زیر اہتمام آغا شوکت علی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 سی30 جون تک ابیٹ آباد میں کھیلا جائے گا

ملک کی پانچ صفحہ اول کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بہاول پور ، اوکاڑہ ، اسلام آباد ،پشاور اور لاہور شامل ہیں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 16 جون 2019 12:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام آغا شوکت علی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 سی30 جون تک ابیٹ آباد میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ایونٹ میں ملک بھر کی پانچ صفحہ اول کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بہاول پور ، اوکاڑہ ، اسلام آباد ،پشاور اور لاہور شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکر دگی کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی سیلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں محمد بلال ستی چیئرمین جبکہ دیگر ممبران میں ابرار شاہ اور مسعود جان شامل ہیں ، وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20 کھلاڑی متحدہ عرب امارات میں رواں سال انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے شارٹ لسٹ کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے میچز پی سی بی نواں شہر ایبٹ آباد اور ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں کھیلے جائیں گے ۔