شہباز شریف کی بلاول سے ایک روز قبل ملاقات ہو چکی ہے، رانا ثناء اللہ کا انکشاف

بلاول بھٹو زرداری دوبارہ شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات معمول کی ہے، سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہو گی: سابق وزیر قانون پنجاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 12:50

شہباز شریف کی بلاول سے ایک روز قبل ملاقات ہو چکی ہے، رانا ثناء اللہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ایک روز قبل ملاقات ہو چکی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری دوبارہ شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔ انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کی آج ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات معمول کی ہے، دونوں رہنماؤں میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہو گی، احتجاج کا فیصلہ اے پی سی میں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اے پی سی کے فیصلے کو مانیں گے اور ڈکٹیٹ نہیں کریں گے۔ راناثناء اللہ نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی بلاول سے ایک روز قبل ملاقات ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری آج مریم نواز کی دعوت پر جاتی امراء جارہے ہیں۔ کل بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز صاحبہ نے انہیں لنچ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ان لوگوں سے ملاقات کروں گا جن کو ملکی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نکی نائب صدر مریم نوازنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو جاتی امرا آنے کی دعوت دی جسے پاکستانپیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قبول کر لیا۔ بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب رائے ونڈ میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا جائیں گے۔