Live Updates

پاک بھارت میچ سے پہلے مانچسٹر میں بارش شروع

بڑے ٹاکرے سے پہلے بارش ہونے کے باعث میچ منسوخ ہونے کا خدشہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار جون 13:05

پاک بھارت میچ سے پہلے مانچسٹر میں بارش شروع
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 16 جون2019ء) ماینچسٹر میں پاک بھارت میچ سے پہلے بارش شروع ہو گئی۔ بڑے ٹاکرے سے پہلے بارش ہونے کے باعث میچ منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آرہی ہیں لیکن اس سے پہلے وہاں بارش شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہونا ہے لیکن اب میچ سے پہلے ہی بارش شروع ہو گئی ہے۔

کل بھی مانچسٹر میں بارش ہوئی تھی جو تقریباََ ڈیڈھ گھنٹے تک جاری رہی تھی اور آج پھر بارش شروع ہو گئی ہے جس کے بعد میچ منسوخ ہونے کا امکانات بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی تھی کہ آئی سی سیورلڈ کپ کے سلسلے میں اتوار کو ہونے والے پاکستانمقابلہ بھارت میچ میں بارش جیت جائے گی۔ اگر بارش نہ رکی تو ڈک لوئس میتھڈ کے تحت دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ بارش شروع ہونے کے بعد مایس نظر آنے لگے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ اہم میچ ہوتا ہے جسے کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں اور اس میچ کے ٹکٹس بھی فروخت شروع ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر بک گئے تھے لیکن اب تمام شائقین کے دلوں کے ارمان بارش میں بہہ جانے کا خدشہ ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2019 سے متعلق تازہ ترین معلومات