نیوزی لینڈ میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ نہیں

اتوار 16 جون 2019 14:00

نیوزی لینڈ میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ نہیں
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) نیوزی لینڈ میں واقع کرمادک جزائر میں اتوار کے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اس زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تاہم کچھ دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔