سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں

عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ نسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا جو عمل دونوں جماعتوں نے شروع کیا تھا آج کی بیٹھک اس کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے بینظیر بھٹو شہید کی روح آج یقیناً بے چین ہوگی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ بیان

اتوار جون 14:20

سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے رائیونڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ نسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا جو عمل دونوں جماعتوں نے شروع کیا تھا آج کی بیٹھک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے، بینظیر بھٹو شہید کی روح آج یقیناً بے چین اور بے قرار ہوگی۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کی سزا یافتہ شہزادی اور سلطنت زرداریہ کے ولی عہد کے رائیونڈ محل میں اجتماع کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا بینظیر بھٹو شہید کی روح آج یقیناً بے چین اور بے قرار ہوگی کیونکہ جس بی بی نے ہمیشہ تخت لاہور کو للکارا اور جن عناصر کی وجہ سے وہ اپنے کمسن جانشین کی انگلی پکڑے اپنے رفیق حیات سے ملنے جایا کرتی تھیں وہ آج ابو جان کی کرپشن بچانے کی خاطر رائیونڈ جا پہنچا ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ نسل در نسل سیاست اور وراثت کی منتقلی کا جو عمل دونوں جماعتوں نے شروع کیا تھا آج کی بیٹھک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب پیشرفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بلاول زرداری اور مریم صفدر عدالت کو مطمعن کرنے کے لیے اپنے بھائیوں اور شریف خاندان کے دیگر افراد کو واپس لانے کا کوئی واضح ایجنڈا طے کریں گے اور قوم کو بھی آگاہ کریں گے ۔