بلاول بھٹو کے جاتی امراء پہنچنے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے انکا استقبال کیا،ویڈیو سامنے آگئی

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگی رہنماؤں سے بھی مصافحہ کیا ، مریمنواز سے ملاقات جاری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 15:11

بلاول بھٹو کے جاتی امراء پہنچنے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے جاتی امراء پہنچنے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے انکا استقبال کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جاتی امراء پہنچنے پر ہونے والے استقبال کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدراور ن لیگ ک دوسرے رہنماؤں نے انکا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچ گئے۔
 مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے پر آنے کی دعوت دی تھی جسےبلاول بھٹو نے قبول کر لیا تھا اور اب بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے گئے ہیں جہاں ان کا استقبال مریم نواز شیرف نے کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں کی جانب سے چند قریبی ساتھی بھی شریک ہیں۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات جاتی امراء میں جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود ہیں۔جب کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق، محمد زبیر بھی جاتی امراء میں موجود ہیں۔

پہلے دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ کل بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز صاحبہ نے انہیں لنچ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں ان لوگوں سے ملاقات کروں گا جن کو ملکی مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نکی نائب صدر مریم نوازنے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ملاقات کی دعوت دی تھی جس کے بعد اب بلاول بھٹو جاتی امراء پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے بتایا ہے کہشہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ایک روز قبل ملاقات ہو چکی ہے۔