Live Updates

بنی گالہ میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل

وزیراعظم عمران خان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری میچ دیکھنے میں مصروف، تمام سرگرمیاں منسوخ کر دیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 15:19

بنی گالہ میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) بنی گالہ میں تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری میچ دیکھنے میں مصروف ہیں جس کے باعث تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔

ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بولنگ کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔کروڑوں شائقین ٹی وی سکرین کے سامنے اس میچ کے منتظر ہیں اور وہیں ہزاروں اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ کے اندر اور باہر موجود ہیں اسی طرح وزیراعظم عمران خان بھی بنی گالہ میں پاک بھارت میچ دیکھنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت؂ کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ سپنر شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔ہر چار سال بعد آنےوالے کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں اب تک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے، یہ دونوں ٹیمیں اب تک 6 بار آمنے سامنے آئی ہیں اور ہر بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے شائقین کرکٹ کو پریشان کر رکھا ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج بارش کا خدشہ ہے، ہفتے کو بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوا اور ٹیمیں انڈور نیٹ پریکٹس تک محدود رہیں۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دن12 بجے بارشکے 50فیصد امکانات ہیں جو ایک بجے کے لگ بھگ بڑھ کر ستر فیصد جبکہ دو بجے سے پانچ بجے تک 60 فیصد ہیں ،چھ بجے بارش کے80 فیصد امکانات ہیں۔ ورلڈ کپ میں خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اب تک چار میچز بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے شائقین کرکٹ کو مایوسی اور آئی سی سی کو تنقید کا سامنا ہے کہ اس نے میچز کا ریزرو ڈے کیوں نہیں رکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات