Live Updates

نعیم الحق نے سرفراز احمد کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے کو غلط قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان کے مشورے کے باوجود فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم بعد میں بیٹنگ کرنے میں اچھا ریکارڈ نہیں رکھتی، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ٹویٹر پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 16:13

نعیم الحق نے سرفراز احمد کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرنا غلط تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشورے کے باوجود فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے کے معاملے میں اچھا ریکارڈ نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ کھیل اصل میں اعصاب کا ہے اور ٹاس کے بعد بیٹنگ یا فیلڈنگ کافیصلہ کرنا ہی اعصاب کا اصل امتحان تھا۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظمعمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے،انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے سپیشلسٹ بلے باز اور باولرز کھلائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنیکا فیصلہ کیا، ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی دکھائی دے رہی ہے اس لیے پہلے بولنگ کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

کروڑوں شائقین ٹی وی سکرین کے سامنے اس میچ کے منتظر ہیں اور وہیں ہزاروں اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ کے اندر اور باہر موجود ہیں۔ بھارت کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ سپنر شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اب نعیم الحق نے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرنا غلط تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات