Live Updates

مریم نواز نے کرپشن بولے بھائی کو دعوت پر گھر بلا کر کھانے کا انتظام کیا ، ترجمان پنجاب حکومت

ملائی کمیشن بوٹی اوراقرباپروری کے مصالحے کی بنی ہوئی کڑاہی بھی کرپشن بولے بھائی کو پیش کی گئی، میٹھا فرنٹ مین گجریلا فرنٹ مین مشتاق چینی سے تیار کیا گیا: فیاض الحسن چوہان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 17:02

مریم نواز نے کرپشن بولے بھائی کو دعوت پر گھر بلا کر کھانے کا انتظام ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کو مریم نواز کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے کرپشن بولے بھائی کو دعوت پر گھر بلا کر کھانے کا انتظام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدرنے کرپشن بولے بھائی کے لیے کھانوں کا انتظام کیا اور کھانے میں چکن کِک بیک مصالحہ اورمنی لانڈرنگ ہانڈی مینوکاحصہ ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملائی کمیشن بوٹی اوراقرباپروری کے مصالحے کی بنی ہوئی کڑاہی بھی کرپشن بولے بھائی کو پیش کی گئی جبکہ میٹھا فرنٹ مین گجریلا فرنٹ مین مشتاق چینی سے تیار کیا گیا۔ یاد رہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے جاتی امراء پہنچنے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے انکا استقبال کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری کی جاتی امراء پہنچنے پر ہونے والے استقبال کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدراور ن لیگ ک دوسرے رہنماؤں نے انکا استقبال کیا۔

مریم نواز نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے پر آنے کی دعوت دی تھی جسےبلاول بھٹو نے قبول کر لیا تھا اور اب بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظمنواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچے گئے ہیں جہاں ان کا استقبال مریم نواز شریف نے کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں کی جانب سے چند قریبی ساتھی بھی شریک ہیں۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات جاتی امراء میں جاری ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضی اور مصطفیٰ نواز کھوکھر موجود ہیں۔جب کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب ، رانا ثنا اللہ اور ایاز صادق، محمد زبیر بھی جاتی امراء میں موجود ہیں۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک، عدلیہ بچاوٴ تحریک، نیب میں درج ہونے والے مقدمات پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مریم نوازاور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹونے نیب کی جانب سے گرفتاریوں اور بجٹ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں دونوں جماعتوں نے ایک ہی بیانیہ پیش کرنے پر بھی غور کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات