Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہنے پر اپوزیشن کی شدید تنقید

وزیراعظم کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہہ کر انکا اعتماد خراب کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب، عمران خان کھلاڑیوں میں پھوٹ ڈلوا رہے ہیں: قمرالزمان قائرہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 16 جون 2019 17:13

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہنے پر ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 16جون2019ء) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہنے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ پاکستان پسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کھلاڑیوں کو ریلو کٹا کہہ کر انکا اعتماد خراب کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان قائرہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کھلاڑیوں میں پھوٹ ڈلوا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے اپنے 5ٹویٹس پر مشتمل پیغام میں کہا تھا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے سپیشلسٹ بلے باز اور باولرز کھلائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

زیراعظمعمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے،انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے سپیشلسٹ بلے باز اور باولرز کھلائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے بھارت آج فیورٹ ہو، سرفرازالیون کوہارکا ڈرختم کرنا ہو گا، قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے، پھرنتائج کچھ بھی ہوں سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ٹیم کی ساتھ ہیں، عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ”گڈ لک“کہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات