آزادعدلیہ کے اوپر نالائق حکومت کا حملہ قبول نہیں،مریم نواز
دونوں جماعتوں نے جمہوریت اورآئین کی بالادستی کیلئے قربانیاں دیں،10ماہ میں ملک میں معاشی بحران ناقابل برداشت صورتحال اختیارکرگیا۔ نائب صدر ن لیگ مریم نوازکی بلاول بھٹو سے ملاقات میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 18:22
(جاری ہے)
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کے حوالے سے غور کیا گیا۔
ملاقات میں میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف مل کر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت ہی ملک کو آگے لے جاسکتی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا کی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ کے بیٹے کے انتقال پر افسوس تعزیت کیلئے جلد آپ کے گھر آؤ ں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ کائرہ صاحب مجھے میاں صاحب نے آپ سے ذاتی طور پر افسوس کرنے کو کہا تھا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ آزادعدلیہ کے اوپر نالائق اورجھوٹی حکومت کا حملہ قبول نہیں۔ دونوں جماعتوں نے جمہوریت اورآئین کی بالادستی کے لیے قربانیاں دیں۔ مریم نواز نے کہا کہ 10ماہ میں ملک میں معاشی بحران ناقابل برداشت صورتحال اختیارکرگیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ووٹ چوراورکٹھ پتلی حکومت عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتی۔ پھانسی اورجیلیں دیکھنے والی جماعتوں کوسلیکٹڈ حکومت ڈرا نہیں سکتی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.