روہت شرما نے تیز ترین 24 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، سہواگ کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 16 جون 2019 18:35

روہت شرما نے تیز ترین 24 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ ..
مانچسٹر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بلے باز روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 24 سنچریوں کا سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح شرما تیز ترین 24 سنچریاں بنانے والے بھارت کے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بلے باز بن گئے ہیں، شرما نے اتوار کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، شرما نے 203 اننگز میں 24 سنچریاں بنا کر ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 219 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 24 سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 142 اننگز میں سنگ میل عبور کر رکھا ہے، ویرات کوہلی 161 اننگز میں اعزاز حاصل کر کے دوسرے اور اے بی ڈی ویلیئرز 192 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ شرما نے سابق ہم وطن بلے باز سہواگ کو زیادہ رنزوں کی فہرست میں بھی پیچھے چھوڑ دیا، سہواگ نے 8273 رنز بنا رکھے تھے جبکہ شرما نے 8329 رنز بنا لئے ہیں۔