PTAنے موبائل سیٹوں پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ مالیت کے بڑے بڑے موبائل فون سیٹ بند کردئیے

اتوار 16 جون 2019 19:15

PTAنے موبائل سیٹوں پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ مالیت کے بڑے بڑے موبائل ..
Aسانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) سانگلہ ہل حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق PTAنے موبائل سیٹوں پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر علاقہ سانگلہ ہل میں ایک کروڑ مالیت کے بڑے بڑے موبائل فون سیٹ بند کردئیے جبکہ بند ہونے والے موبائل فون کو دوبارہ غیرقانونی طور پر کھولنے پر احمد موبائل سنٹر سانگلہ ہل کے مالک احمد علی کو گرفتارکرلیاگیا اور اسے نامعلوم مقام پر تفتیش کرنے کے بعد اس کی طرف سے تحریری یقین دہانی پر وارننگ دے کر چھوڑ دیاگیا ، واضح رہے کہ سانگلہ ہل موبائل فون مارکیٹ کی سینکڑوں دکانوں پر پڑے ہوئے اور لوگوں کی طرف سے خریدے ہوئے بڑے بڑے ایک کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون سیٹ PTAنے عدم ادائیگی ٹیکس پر بند کردئیے اس پر احمد موبائل سنٹر والوں نے غیرقانونی طور پر بھاری رقوم کے عوض درپردہ بند کیے جانے والے سیٹوں کو کھول دیا اس کی شکایت پر خفیہ ادروں نے چھاپہ مار کر احمدموبائل سنٹرکے مالک احمد علی کو حراست میں لے لیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر لے گئے اور غیرقانونی طور پر کھولے جانے والے موبائل فون کا ریکارڈ بھی احمد علی سے قبضے میں لے لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :