ٹرمپ نے لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

اتوار 16 جون 2019 19:15

ٹرمپ نے لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا
× واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) امریکی صدر نے لندن چاقو حملوں کو مخالفین پر حملوں کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا اور لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ میئر لندن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر اور میئر لندن میں پھر لفظی حملے، ٹرمپ نے صادق خان کو برطانیہ کیلئے آفت قرار دے دیا۔ امریکی صدر، صادق خان کی تنقید پر ادھار چکانے کیلئے میدان میں آ گئے۔لندن چاقو حملوں پر ٹویٹ کرتے ہوئے میئر کو نشانے پر لے لیا، کہتے ہیں صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ مجھ پر۔ صادق خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ میئر ایسے بیان کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی