]روس میں آزادی صحافت کے لیے بڑا احتجاجی مظاہرہ

اتوار 16 جون 2019 19:16

/ ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) روسی دارالحکومت ماسکو میں اتوار کے دن ایک بڑی احتجاجی ریلی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ توقع ہے کہ اس مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس ریلی میں پولیس کے جابرانہ رویے کے خلاف اور آزاد میڈیا کے حق میں آواز بلند کی جائے گی۔ روسی پولیس کی طرف سے تحقیقاتی جرنلسٹ ایوان گولنوف کے خلاف ناجائز ایکشن اس احتجاج کا سبب بنا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان اور صحافیوں نے اس ریلی کو ’سب کے لیے انصاف‘ سے منسوب کیا ہے۔ اس ہفتے میں یہ دوسرا احتجاج ہے لیکن اس مرتبہ منتظمین نے اس ریلی کی باقاعدہ اجازت حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :