ٰکراچی،ھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 13گھنٹے تک کراچی کوپانی کی فراہمی بن

قلت آب کو وور کرنے کرنے کیلئے واٹربورڈ کی بھرپور کوششیں جاری

اتوار 16 جون 2019 19:16

6کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جمعہ کی شام سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 13گھنٹے تک کراچی کوپانی کی فراہمی بند رہنے سے پیداہونے والی قلت آب کو وور کرنے کرنے کیلئے واٹربورڈ کی بھرپور کوششیں جاری ہیں ،ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی نگرانی میں واٹربورڈکے انجینئرزاورافسران نے ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باوجود شہرکے کونے کونے تک پانی کی معمول کے مطابق فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کیئے ،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر پر موصولہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق متعدد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے ، اس دوران 8 غیر قانونی کنکشن بھی منقطع کیئے گئے ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام دھابیجی میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی آگ کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والے واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے 13گھنٹے طویل بریک ڈاؤن سے پیداہونے والی قلت آب کو دور کرنے اور پانی کی فراہمی معمول پر لانے کیلئے واٹربور ڈ کے انجینئرزاور افسران نے تمام ممکنہ اقدامات کیلئے ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات کے باوجود بھی ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایا ت پر شہر کے کونے کونے خصوصاً بلند مقامات تک پانی پہنچانے کیلئے واٹربورڈ نے تمام ترصلاحیتیںاور وسائل بروئے کار لائے ، واضح رہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 345ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا تھا اور سیکڑوںکلو میٹر طویل لائین خالی ہونے کے باعث واٹربورڈ کو شہر کیلئے پانی کی فراہمی معمول پر لانے کیلئے 75سے 90گھنٹے درکار تھے ، علاوہ ازیںواٹربورڈکے عملے نے واٹربورڈ کے کمپلین سینٹر کو موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی متعدد شکایات کا ازالہ بھی کردیا ہے ،حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی حب کینال سے پانی کے بہاؤ کو بڑھانے کیلئے کینال میں پیدا ہونے والے خوردروپودوں ،جھاڑیوں،کائی اور پتھروں کو نکال کر کینال کو صاف کردیا گیا ہے،نیشنل ہائی وے اٹک پیٹرولیم کے قریب پانی کی مین لائن میں پیدا ہونے والے بڑے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا ،لانڈھی کھڈی اسٹاپ کے قریب 33انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن سے لئے گئے 8غیرقانونی کنکشن منقطع کیئے گئے، میٹرویل سائٹ یوسی 4میں پانی کی لائن میں پیداہونے والے بڑے رساؤ کو لائن کی ہنگامی بنیادوں پرمرمت کرکے پرکردیا گیا ،ہے لیاری کے علاقہ مجاہد پارک اسٹریٹ اور جمن شاہ میں مین ہولز کی مرمت کی گئی ،لیاقت کالونی لیاری میںسیوریج کی 15انچ قطر لائن کے خستہ حال طویل حصہ کو تبدیل کرکے علاقہ سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیاگیا،سائٹ ٹاؤن کٹی پہاڑی یوسی 8سیکٹر ای میں4انچ قطر کی پانی کی لائن تبدیل کرکے انٹرکنکشن کردیا گیا،شاہ فیصل ٹاؤن کورنگی بلاک اے میں 12انچ قطر کی سیوریج لائن ڈال دی گئی ،لیاری ٹینری روڈ میں12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی ،آغاخان جماعت خانہ گولی مار میں 30 اور 24انچ قطرکی سیوریج لائنوںکی ہنگامی بنیادوں پر ونچنگ مشینوں کی مددسے صفائی کرکے نکاسی آب کی شکایات کاازالہ کیاگیا،پیپلزسیکریٹریٹ کے عقب یوسی14میںونچنگ مشین کی مددسے سیوریج لائنوں کی صفائی ممکن بنائی گئی ،لیاری میںسیوریج کی شکایات کے ازالے کیلئے مختلف سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں پر3سمرسیبل پمپس نصب کیئے گئے ۔

#