سرحدی خطرات کے بعد موسمیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے، زرتاج گل

وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین تحریک کیلئے2 ارب کی منظوری دی، بلین ٹری منصوبے سے قوم میں ماحولیات سے متعلق مثبت سوچ پیدا ہوئی۔ وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 20:28

سرحدی خطرات کے بعد موسمیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے، زرتاج گل
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2019ء) وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحدی خطرات کے بعد موسمیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے، وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین تحریک کیلئے 2ارب کی منظوری دی، بلین ٹری منصوبے سے قوم میں ماحولیات سے متعلق مثبت سوچ پیدا ہوئی۔ وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ ماحولیات کی بہتری انتہائی ضروری ہے۔

ماحول کو بہتربنانے میں نوجوانوں کا کرداراہم ہے۔ وزیرمملکت برائے ماحولیات نے کہا کہ ہمیں قدرتی آفات سے بچنا ہے توماحولیات کی بہتری پرکام کرنا ہوگا۔ زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کو سرحدی خطرات کے بعد موسمیاتی تبدیلی سے خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین تحریک کیلئے 2 ارب کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

بلین ٹری منصوبے سے قوم میں ماحولیات سے متعلق مثبت سوچ پیدا ہوئی۔

اسی طرح وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں، انہوں نے گزشتہ ایک تقیرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شتورز مالکان ’’بائیو ڈیگریڈیبل بیگز‘‘ استعمال کریں۔ وفاقی دارالحکومت میں دس بڑے شاپنگ پلازوں نے حکومت کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے شاپنگ بیگز پر پابندی لگاتے ہوئے ’’بائیوڈیگریڈیبل‘‘ تھیلے استعمال کروانا شروع کردیئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی دارالحکومت میں آلودگی کے خاتمہ اور دلکش ماحول بنانے کیلئے ابتدائی طور پر متعدد بڑے سٹورز مالکان اور پلازہ اونرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ خریدری کے دوران شاپنگ بیگز استعمال نہ کرتے ہوئے مخصوص کپڑے کی دھار سے بنا ہوا بیگ استعمال کریں اور وہ بیگ کئی ماہ تک گھروں میں دیگر اشیاء کی خریداری میں بھی استعمال ہوسکتا ہے جس پر دس سے زائد بڑے مال پلازوں نے حکومتی تجویز پر عمل کرتے ہوئے فوری طو رپر بائیوڈیگریڈ یبل تھیلے بنوانا شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :