کینیا میں پولیس گاڑی پر حملے میں 8 پولیس افسران ہلاک، تین زخمی

اتوار 16 جون 2019 20:35

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) کینیا میں پولیس قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 8 افسران ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق کینیا میں صومالیہ کی سرحد کے نزدیک گشت پر مامور پولیس گاڑی کے نزدیک اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس افسران ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اٴْس وقت کیا گیا جب پولیس افسران کی گاڑی سرحدی امور کی نگرانی کے لیے اس جگہ سے گزر رہی تھی۔

زخمیوں کو ملٹری ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاحال کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس علاقے میں شدت پسند جماعت الشباب کافی متحرک ہے اور گزشتہ چند دنوں سے حملوں میں تیزی آئی ۔پولیس نے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور تلاشی کا عمل جاری ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے