خطرے سے نمٹنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد

خلیج میں میں تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں کا الزام اپنے حریف ملک ایران پر عائد کردیا

اتوار جون 20:45

خطرے سے نمٹنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد
ؒجدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیج میں تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں کا الزام اپنے حریف ملک ایران پر عائد کیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو سعودی اخبار الشرق الاوسط کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک کسی بھی خطرے سے نمٹنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آئل ٹینکرز پر حملوں کے حوالے سے انٹرویو میں کہا کہ ’ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہم اپنے عوام، اپنی خود مختاری اور اپنے مفادات کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔‘ ’انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت نے تہران میں جاپان کے وزیراعظم کی بطور مہمان موجودگی کا بھی خیال نہ کیا اور ان کی سفارتی کوششوں کا جواب دو آئل ٹینکرز پر حملے کی صورت میں دیا جن میں سے ایک جاپانی تھا۔

(جاری ہے)

‘ شہزادہ محمد بن سلمان نے 12 مئی کو خلیج کے پانیوں میں چار آئل ٹینکر ز پر ہونے والے حملوں کا الزام بھی ایران اور اس کے حامیوں پر عائد کیا۔ ^ ا?ئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایرانی حکمرانوں نے جاپانی وزیراعظم کی اپنے ملک میں موجودگی تک کا پاس نہ رکھا اور جاپانی وزیراعظم کی تہران میں موجودگی کے دوران ہی آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بھی کہا کہ ’ہم نے دہشت گردی کی حمایت کرنے اور کئی عشروں سے خطے میں تباہی و بربادی اور قتل و غارت گری پھیلانے پر ایران کے خلاف عالمی برادری سے ٹھوس موقف کا جو مطالبہ کیا تھا اس کی اہمیت خلیج میں آئل ٹینکرز، سعودی تیل تنصیبات اور ابہا ایئرپورٹ پر میزائل حملوں سے اجاگر ہوگئی ہے۔۔