خلیج عمان میں آئل ٹینکروں پر حملہ، الزامات کا سلسلہ جاری

حملوں میں امریکا کے ملوث ہونے کا شبہ ہے،ایرانی سپیکر

اتوار 16 جون 2019 20:55

خلیج عمان میں آئل ٹینکروں پر حملہ، الزامات کا سلسلہ جاری
تہران (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 16 جون 2019ء) سعودی عرب اور ایران نے ایک دوسرے کو خلیج عمان میں دو آئل ٹینکروں پر حملوں کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی نے اتوار کو کہا کہ ان حملوں میں امریکا کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اس سے پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی موقف کی تائید کرتے ہوئے حملوں کی ذمہ داری ایران پر عائد کی تھی۔ ادھرمتحدہ عرب امارات کے قریبی سمندر میں متاثرہ ٹینکروں کا معائنہ جاری ہے۔