ورلڈ کپ2019ء ، بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی شائق کی ”دبنگ “اینٹری

قومی ٹیم کا مداح گھوڑے پر سوار ہوکر سٹیڈیم پہنچا،بھارتی جل بھن کر خاک ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 جون 2019 22:53

ورلڈ کپ2019ء ، بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستانی شائق کی ”دبنگ “اینٹری
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے 22ویں میچ کے آغاز سے قبل ایک پاکستانی شائق نے ”دبنگ “ انداز میں سٹیڈیم میں اینٹری کی ۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت مقابلے کے لیے مشہور شخصیات سمیت ہر شخص نے اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکالا تاہم ایک پاکستانی شائق نے اپنی ٹیم کے ساتھ محبت کا اظہار کرنے کے لیے تمام حدیں پار کرڈالیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں ایک پاکستانی کرکٹ شائق کو گھوڑے پر سوار ہوکر سٹیڈیم کی جانب آتا دیکھا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پاکستانی شائق نے ہاتھ میں قومی پرچم اٹھا رکھا تھا اور اس کے پیچھے بس میںمزید پاکستانی بھی سوار تھے،
مذکورہ پاکستانی شائق کی اس انداز میں سٹیڈیم آمد پر بھارتی جل بھن کر خاک ہوگئے اور بعض نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔