آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی

آج کی جیت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، وہ اس کے مستحق تھے:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار جون 22:59

آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جون2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں آفریدی نے کہا کہ”آج کی جیت پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت مبارکباد، وہ اس کے مستحق تھے'۔

(جاری ہے)

آفریدی نے مزید کہا کہ اس میچ میں مقابلے کا معیار انتہائی بلند رہا اور اس کا کریڈٹ انڈین پریمیئر لیگ کو جاتا ہے جس نے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈا اور انہیں نکھارا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباﺅ کو ہینڈل کرنے کے طریقوں سے بھی روشناس کرایا“۔

خیال رہے آفریدی کا ٹوئٹ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے رکا ہوا تھا اور ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت بھارت کو پاکستان پر 86 رنز کی برتری حاصل تھی۔عموماً کرکٹرز میچ ختم ہونے کے بعد ہی کسی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔