Live Updates

وفاقی وزیر کی نشست خطرے میں

وزیراعظم کے مشیر دوست وفاقی وزیر بننا چاہتے ہیں تاکہ وہ اسمبلی میں آواز اٹھا سکیں جس کے لیے انہیں رکن اسمبلی ارباب شہزاد کی نشست پر لایا جا سکتا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 جون 2019 10:50

وفاقی وزیر کی نشست خطرے میں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون 2019ء) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ ایک وفاقی وزیر کی نشست خطرے میں ہیں۔محمد مالک نےمزید کہا کہ ایک وفاقی وزیر کی نشست خطرے میں ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے ایک مشیر دوست وفاقی وزیر بننا چاہتے ہیں تاکہ وہ اسمبلی میں آواز اٹھا سکیں جس کے لیے انہیں رکن اسمبلی ارباب شہزاد کی نشست پر لایا جا سکتا ہے۔

اس لیے اب ارباب شہزاد اپنا متبادل تلاش کر لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وفاقی وزیر پیمرا کے چئیرمین کو مستعفی کرانا چاہ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کچھ مطالبات ہیں جو پورے نہیں ہو رہے۔وہ پیمرا میں اپنے کچھ لوگوں کو بھرتی کرانا چاہتے ہیں۔جب کہ اپنے دوست کیبل آپریٹرز کو لائنسس دلوانے میں کے بھی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کارگردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہوئے مزید تین وزراء کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صفر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین وزراء کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان وزراء کے خلاف وزیراعظم کو شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ وزراء کی کرپشن کی شکایات اور اثاثوں میں اضافے کی خفیہ اطلاعات بھی وزیراعظم کو مل چکی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو ایک نہیں دو بار وزراء سے متعلق خفیہ رپورٹس مل چکی ہیں۔جن میں 2 وزراء اور ایک معاون خصوصی کی کرپشن اور اثاثوں میں اضافہ سمیت کارگردگی صفر بتائی گئی ہے۔

عمران خان نے چن رفقاء سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ معاون خصوصی جو کہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں انہیں سے سب پہلے کابینہ سے باہر کیا جائے گا جب اس کے بعد مزید دو وزیروں کو نکالا جائے گا۔نیب نے بھی خفیہ رپورٹس کی روشنی میں خفیہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کرپشن کے اوپر وزیراعظم عمران خان کا موقف واضح ہے کہ نہ تو میں خودکرپشن کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا۔ چند روز قبل انہوں نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں بھی کی تھیں بتایا گیا کہ ایک وزیر کو کرپشن کی بنیاد پر بھی نکالا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات