روسی دفاعی میزائل نظام ایس 400 کی ترکی کو ترسیل جولائی کے وسط سے شروع ہو جائے گی، رجب طیب اردوان

پیر 17 جون 2019 10:50

روسی دفاعی میزائل نظام ایس 400 کی ترکی کو ترسیل جولائی کے وسط سے شروع ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ روسی دفاعی میزائل نظام ایس 400 کی ترسیل کا عمل جولائی کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل نے صدر اردوان کے حوالے سے بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر وہ اس پروگرام کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو بھی کریں گے۔یاد رہے کہ امریکا نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے یہ دفاعی نظام خریدا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، حتیٰ کہ واشنگٹن انقرہ کو ممکنہ پابندیوں کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔