ہم میچ ان 3 اوورز میں ہی ہار گئے تھے جن میں 4وکٹوں سے محروم ہوئے :سرفراز

ٹورنامنٹ میں سخت صورتحال کا سامنا ،آئندہ تمام میچز لازمی جیتنا ہونگے :قومی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جون 2019 10:53

ہم میچ ان 3 اوورز میں ہی ہار گئے تھے جن میں 4وکٹوں سے محروم ہوئے :سرفراز
مانچسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون2019ء) بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ کے میچ میں شکست کے بعد قومی کپتان سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ حالیہ ناکامی کے بعد پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ اب مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ درست تھا مگر باﺅلرز نے رائٹ ایریا میں باﺅلنگ نہیں کی اورناکام رہے۔ وکٹ پر روہیت شرما سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی تھی جس پر موثر طریقے سے عمل نہ ہو سکا لیکن ٹورنامنٹ میں اب بھی چار میچز باقی ہیں اور آئندہ اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

وکٹ پر نمی کے باعث دو سپنر ز کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر بھارتی بیٹسمینوں کے کھیل کی تعریف کرنا ہوگی جنہوں نے تمام منصوبہ بندی کو خاک میں ملا دیا۔ ہم یہ میچ ان تین اوورز میں ہی ہار گئے تھے جن میں چار وکٹوں سے محروم ہوئے۔ فخرزمان نے اچھی کارکردگی دکھائی تاہم دیگر بیٹسمین ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ یقینی طور پر ٹورنامنٹ میں سخت صورتحال کا سامنا ہے اور آئندہ تمام میچز لازمی جیتنا ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت89رنز سے شکست دی تھی۔                                  

متعلقہ عنوان :